عرس شریف

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : حضرت آزاد شاہ ؒ حبیب نگر نامپلی کا صندل شریف 14 ذی الحجہ اتوار بعد نماز عشاء متولی کے گھر سے برآمد ہو کر درگاہ شریف پہونچے گا ۔ 15 ذی الحجہ بعد نماز عشاء منقبت ہوگی ۔ 16 ذی الحجہ بعد نماز فجر مقرر ہے ۔ مراسم صندل سجادہ نشین و متولی درگاہ آزاد شاہؒ انجام دیں گے ۔۔

قرات و اذان کلاسیس
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : الصدیق ریفام فاونڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد محمدیہ ( چنے کی بھٹی مصری گنج ) میں ہفتہ کو بعد مغرب تا عشاء حافظ و قاری ابرار احمد خاں قادری قرات و اذان کی تربیتی کلاسیس لیں گے ۔۔

مولانا عابد بلگرامی کویت کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب علی منابادامی کے بموجب مولانا سید عابد بلگرامی ( کویت ) 24 جولائی ہفتہ کو بعد نماز مغربین بیت القائم پرانی حویلی میں مجلس عزاء سے خطاب کریں گے ۔۔