Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عرش محل کشن باغ پولیس فائرنگ متاثرین ہنوز انصاف سے محروم

عرش محل کشن باغ پولیس فائرنگ متاثرین ہنوز انصاف سے محروم

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : عرش محل کشن باغ پولیس فائرنگ کے دو سال گذرنے کے باوجود متاثرین کو تاحال انصاف دلانے میں حکومت ایکطرفہ طور پر ناکام ہوگئی ہے حالانکہ اس معاملہ کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی ۔ جس میں سی آر پی ایف کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں تین مسلم نوجوان ہلاک ہوگئے تھے ۔ انتہائی قریبی فاصلہ سے نہتے مسلم نوجوانوں کو جو اشرار کی پرتشدد کارروائی پر احتجاج کررہے تھے ۔ انہیں پولیس نے فائرنگ میں ہلاک کردیا ۔ باوجود اس کے خاطی عہدیداروں اور فائرنگ کے احکامات جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ۔ حکومت نے ان عہدیداروں کو میڈلز کے ذریعہ اعزاز پیش کیا اور اشرار جو ایک اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں پولیس نے مسلم اقلیت کے املاک کو نقصان پہونچانے اور علاقہ میں فساد کرنے والے 23 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے کارروائی کی تھی ۔ تاہم وہ بھی ضمانت پر رہا ہوگئے تاہم حکومت کی جانب سے خاطی پولیس عہدیداروں کے خلاف تاحال کسی قسم کی کارروائی کا نہ کرنا اقلیتوں میں بے چینی کا باعث بنا ہوا ہے اور متاثرین گذشتہ دو سال سے انصاف کے منتظر ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT