Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عرفات سنی کی ضمانت منظور

عرفات سنی کی ضمانت منظور

ڈھاکہ۔ 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی اسپنر عرفات سنی کو اپنی اہلیہ نسرین سلطانہ سے 20 لاکھ ٹکا جہیز کے مطالبے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں ضمانت مل گئی۔ ڈھاکہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ محمد ذاکر حسین نے کرکٹر کے پیش ہونے پر ان کی ضمانت منظور کرنے کے احکامات صادر کئے۔ واضح رہے کہ اتوار کو عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔

بنگلہ دیش کو اسپن بولنگ کوچ کی تلاش
سلہٹ۔ 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ اگست ۔ستمبر میں آسٹریلیا کیخلاف ہوم ٹسٹ سیریز سے قبل اسپن بولنگ کوچ کی خدمات حاصل کرے گا۔ کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان نے کہا کہ چار پانچ کوچز سے بات چیت کی گئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں ایک دو افراد کو منتخب کر لیں گے جبکہ نیا اسپن کوچ ممکنہ طور پر ایشیائی ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT