Monday , May 29 2017
Home / تفریح / عرفان خان پھر ایک کامیڈی فلم میں

عرفان خان پھر ایک کامیڈی فلم میں

ایسا لگتا ہے کہ 2017ء میں عرفان خان سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ یہ عمدہ فنکار پھر سے ایک رومانٹک کامیڈی میں نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پیکو میں یہ ہلکی کامیڈی میں اپنا ہنر دکھا چکے ہیں اور اس بار تنوجہ چندرا کی جانب سے ڈائرکٹ ہلکی پھلکی رومانٹک کامیڈی میں نظر آئیں گے۔ یہ بے نام فلم حال ہی میں راجستھان میں فلور پر گئی ہے۔ عرفان نے ہندوستان کے سب سے پرانے بھاپ انجن فیری کوئین کے موضوع پر بننے والی اِس فلم میں ہیٹ اور سن گلاسیس پہن کر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر بھیجی ہے۔
عمران خان بھی اب فلم ڈائرکٹ کریں گے
2015ء میں جانے تو یا جانے نا فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ایکٹر عمران خان اب فلم ڈائرکٹ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہیر اسٹائلسٹ آئشہ ترویدی کے ساتھ ایک اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔ اس سے پہلے آئشہ عمران خان کے ساتھ جانے تو یا جانے نا، میرے برادر کی دلہن کے لئے بطور ہیر اسٹائلسٹ کام کرچکی ہیں۔ حال ہی میں انہیں اسکرپٹ کے لئے ایوارڈ ملا ہے۔ جو انہوں نے کپور اینڈ سنس کے لئے ڈائرکٹر شکون بترہ کے ساتھ مکمل تھی بطور ڈائرکٹر اپنی پہلی فلم میں عمران ایکٹنگ کرنے کا پلان نہیں کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT