Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / عرفان پٹھان ٹیم میں واپسی کیلئے پُرعزم

عرفان پٹھان ٹیم میں واپسی کیلئے پُرعزم

ممبئی 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک وقت جب ہندوستان کی جانب سے سب سے بہترین آل راؤنڈر دنیائے کرکٹ کو دینے کی شناخت حاصل کرنے والے عرفان پٹھان پُرعزم ہیں کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں پھر ایک مرتبہ ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ اگسٹ 2012 ء کو آخری مرتبہ ونڈے مقابلہ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ اگر میں بہتر مظاہرہ کروں تو وہاں سلیکٹرس موجود ہیں جو میرے مظاہروں پر نظر رکھیں گے۔ اس طرح میرے مظاہرے ہی میرے لئے بہتر ثابت ہوں گے۔ 2003 ء میں آسٹریلیا کے خلاف اڈیلیڈ میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کرنے والے عرفان پٹھان تاحال 29 ٹسٹ مقابلوں میں 100 وکٹوں کے علاوہ 1,105 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ 120 ونڈے مقابلوں میں 173 وکٹوں کے علاوہ 1,544 رنز بنائے ہیں لیکن زخموں اور ناقص فارم کی وجہ سے وہ گزشتہ تین برسوں سے ہندوستانی ٹیم سے باہر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT