Saturday , April 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / عرفان پٹھان کا شاندار مظاہرہ

عرفان پٹھان کا شاندار مظاہرہ

ممبئی۔13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیزن میں بہترین مظاہرہ کررہے ہیں فاسٹ بولر عرفان پٹھان اور ان کے ساتھی بیٹسمین ایشان کشن نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سید مشتاق علی 20 ٹوئٹی ٹرافی میں ویسٹ اور ایسٹ زون کے لیے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ پٹھان نے ویسٹ زون کے لیے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورس میں 10 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جس کی بدولت ان کی ٹیم نے نارتھ زون کے خلاف ایک آسان کامیابی حاصل کرلی۔ شکست کھانے والی ٹیم کے کپتان گوتم گمبھیر کی دوستی نصف سنچری (60) کے باوجود اس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔ جوابی اننگ میں میزبان ٹیم نے 12.4 اوورس میں دو وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز اسکور کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی جس میں کپتان پارتھیو پٹیل نے 35 گیندوں میں 56 رنز اسکور کئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT