Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / عرفان پٹھان کی گجرات لائنس میں شمولیت

عرفان پٹھان کی گجرات لائنس میں شمولیت

نئی دہلی۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )فاسٹ بولر ایشانت شرما کے بعد اب تجربہ کار آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو بھی آئی پی ایل 10 میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔ انہیں گجرات لائنز نے ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ڈیون براوو کے باہر ہونے کے بعد باقی سیزن کے لئے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔براوو گزشتہ میچ میں لگی چوٹ کی وجہ سے پورے ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ عرفان اس سیزن کے لئے فروری میں ہوئی نیلامی میں 50 لاکھ کے بنیادی قیمت پر فروخت نہیں ہوئے تھے  کیونکہ انہیں کوئی خریدار نہیں ملا تھا۔32 سالہ عرفان نے اپنے ٹویٹر اور اسٹاگرام پیج پر گجرات لائنز کی جرسی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔102 آئی پی ایل میچوں کا تجربہ رکھنے والے عرفان اس سے پہلے چینائی سوپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولس، کنگز الیون پنجاب، سن رائزرس حیدرآباد اور رائزنگ پونے سوپرجائٹس کیلئے کھیل چکے ہیں۔عرفان نے آئی پی ایل میں بولنگ میں اب تک80  وکٹیں لئے ہیں جبکہ اپنے بیٹنگ میں انہوں نے 120 کے اسٹرائک ریٹ سے 1137 رن بھی بنائے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں پونے کے لئے کھیلتے ہوئے وہ کوئی بھی کمال نہیں دکھا سکے تھے اور تین مقابلوں میں انہوں نے محض 11 رن بنائے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT