Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / عزت کیلئے قتل ۔ بھائی کے حملہ میں بہن اور بہنوئی ہلاک

عزت کیلئے قتل ۔ بھائی کے حملہ میں بہن اور بہنوئی ہلاک

پاکستانی صوبہ پنجاب میں عزت کیلئے ہلاک کرنے کا تازہ ترین واقعہ ، گذشتہ سال 1100 قتل کی وارداتیں

لاہور ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 22 سالہ پاکستانی خاتون اور اس کے شوہر کو آج خاتون کے بھائی نے ایک مقامی عدالت کے روبرو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پاکستانی صوبہ پنجاب میں عزت کیلئے موت کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ پولیس کے بموجب کلثوم بی بی ملتان ہائیکورٹ آئی ہوئی تھی جو لاہور سے 350 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے، اس کا شوہر رفاقت اور 17 سالہ بھائی ذوالقرنین وہاں پہنچے اور ان پر اندھادھند فائرنگ کردی گئی۔ خاتون کلثوم اور اس کا شوہر رفاقت ہلاک ہوگئے۔ خاتون کلثوم برسرموقع ہلاک ہوئی جبکہ اس کا شوہر دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ کلثوم حال ہی میں رفاقت کے ساتھ اپنے خاندان کی مرضی کے خلاف کنٹراکٹ شادی کرچکی تھی۔ خاتون کے خاندان نے عدالت میں ایک شکایت درج کرواتے ہوئے رفاقت پر کلثوم کے اغواء اور جبری نکاح کا الزام عائد کرچکا تھا۔ عہدیدار اس واقعہ کو عزت کیلئے قتل قرار دے رہے ہیں۔ جوڑے کے قتل کے بعد ذوالقرنین نے خودسپردگی کردی اور پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔ ملتان پولیس کے عہدیدار رضاعلی نے اس کے بیان کے حوالہ سے کہا کہ میں نے اپنی بہن اور اس کے عاشق کو خاندان کی عزت داغدار کرنے کے الزام میں ہلاک کیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں جیکب زوما نے خط اعتماد حاصل کرلیا
جوہانسبرگ ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے جیکب زوما آج ایوان پارلیمنٹ میں ان کی صدارت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے دہی کے دوران خط اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے حالانکہ برسراقتدار اے این سی پارٹی نے ان کے کرپشن کے مسئلہ پر وسیع پیمانے پر انتشار کا عالم تھا اور ان کے خلاف برہمی میں اضافہ ہورہا تھا۔ انہیں 198 اور مخالفت میں 177 ووٹ حاصل ہوئے۔ تحریک عد م اعتماد 50 سے زیادہ ارکان کے ووٹ حاصل کرنے سے قاصر رہی جو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ضروری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT