Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / عزت کے لئے قتل کیخلاف فتویٰ

عزت کے لئے قتل کیخلاف فتویٰ

لاہور ۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 40 علمائے دین جو بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں عزت کیلئے قتل کو غیراسلامی اور ناقابل معافی گناہ قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کرچکے ہیں۔ ممنوعہ سنی اتحاد کونسل کے علمائے دین نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عزت کیلئے قتل کفر ہے ۔ خواتین کو اُن کے انتخاب کے مطابق شادی کرنے پر زندہ جلادینا اسلامی روایات کے خلاف ہے ۔ حالیہ عزت کے لئے قتل کی وارداتوں کی جو لاہور ، ایبٹ آباد اور مری میں ہوئی ہیں ان علمائے دین نے اُن کی مذمت کی اور کہا کہ معاشرہ انحطاط کی سمت پیشرفت کررہا ہے۔ عزت کیلئے کسی خاتون کا قتل یا اُسے زندہ جلادینا ناقابل معافی جرم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT