Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / عسکریت پسندوں کے ہاتھوں 8 لیبیائی فوجی ہلاک

عسکریت پسندوں کے ہاتھوں 8 لیبیائی فوجی ہلاک

قاہرہ ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیائی فوج کے ترجمان نے کہا کہ 8 فوجی شہر بن غازی کے جنوب مغربی علاقہ پر عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ہوگئے۔ کرنل احمد المسماری نے آج کہا کہ ایک فوجی لاپتہ ہے اور کل اولین ساعتوں میں ہملہ کے دوران 10 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی لیبیا کی بین  الاقوامی سطح پر مسلمہ حکومت کے وفادار تھے جنہوں نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا، ان کے کئی اسلحہ ضبط کرلئے اور کئی افراد کو ہلاک کردیا۔ فوجیوں نے ابتداء میں حملہ پر جوابی کارروائی کی تھی۔ بعد ا زاں عسکریت پسندوں کا تعاقب کیا جو مبینہ طور پر انصار الشرعیہ اور دولت اسلامیہ کے وفادار تھے۔ 2011 ء میں معمر قذافی کی اقتدار سے بیدخلی کے بعد لیبیا انتشار کا شکار ہے

TOPPOPULARRECENT