Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / عشرت جہاں جعلی انکاونٹر کی جلد از جلد تحقیق کی ہدایت

عشرت جہاں جعلی انکاونٹر کی جلد از جلد تحقیق کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک رکن کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے قائم کی گئی ہے جو لاپتہ فائلوں سے متعلق مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے جو مبینہ طور پر عشرت جہاں کے جعلی انکاونٹر سے متعلق ہیں۔ کمیٹی کو مرکزی معتمد داخلہ راجیو مہرشی نے ہدایت دی ہیکہ تحقیقات جلد از جلد مکمل کی جائیں۔ ایڈیشنل سکریٹری بی کے پرساد نے تحقیقات کی رفتار میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ہے اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی خواہش کی ہے کیونکہ حکومت کو ارکان پارلیمنٹ کے آئندہ پارلیمنٹ اجلاس میں سوالات کا سامنا ممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT