Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / عشرت جہاں معاملہ میں کانگریس پر ملزم کے ساتھ ملی بھگت کا الزام

عشرت جہاں معاملہ میں کانگریس پر ملزم کے ساتھ ملی بھگت کا الزام

نئی دہلی ۔ 8 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر مقدمہ کے تعلق سے نئے انکشافات کے پس منظر میں وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کانگریس پر ملزم کے ساتھ ملی بھگت اور نریندر مودی کو پھنسانے کیلئے قومی سلامتی کی پرواہ نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ راجیہ سبھا میں انہوں نے عدم رواداری جیسے موضوعات پر جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ عشرت جہاں معاملہ صرف حلفنامہ کی تبدیلی کا نہیں ہے بلکہ یو پی اے حکومت نے کئی مرتبہ ایس آئی ٹی کی ہیئت بھی تبدیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملزم کے ساتھ ملی بھگت کی اور انہیں ضمانت کا موقع فراہم کیا۔ یہ سارے معاملہ میں ملک کی سلامتی کو نظر انداز کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT