Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / عشرت جہاں مقدمہ ، سابق اسپیشل ڈائرکٹر آئی بی راجندر کمار سی آئی سی سے رجوع

عشرت جہاں مقدمہ ، سابق اسپیشل ڈائرکٹر آئی بی راجندر کمار سی آئی سی سے رجوع

نئی دہلی 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق انٹلی جنس بیورو کے اسپیشل ڈائرکٹر راجندر کمار جن کے خلاف فرد جرم پیش کردیا گیا ہے جو عشرت جہاں کے جعلی انکاؤنٹر مقدمہ کے سلسلہ میں ہے، مرکزی اطلاعاتی کمیشن سے رجوع ہوکر خواہش کرچکے ہیں کہ سی بی آئی اور وزارت قانون کے درمیان مراسلت اور اِس مقدمہ میں اٹارنی جنرل کی رائے سے اُنھیں مطلع کیا جائے۔ اُنھوں نے حق اطلاعات قانون کے تحت ایک درخواست محکمہ پرسونل و ٹریننگ نوڈل منسٹری کو پیش کی ہے جو مرکزی تحقیقاتی محکمہ کے معاملات سے نمٹتی ہے۔ محکمہ نے کہاکہ حق اطلاعات قانون کے تحت محکمہ کو استثنیٰ حاصل ہے کہ وہ معلومات کا انکشاف نہ کرے اور انھیں روک دے۔ سی بی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق آئی بی عہدیدار جو 2013 ء میں خدمات سے سبکدوش ہوچکے ہیں، قانون تعزیرات ہند کی دفعات مجرمانہ سازش، قتل، اغواء ، حبس بیجا اور قانون اسلحہ کی دفعات کے تحت اِس مقدمہ میں ملزم قرار پاتے ہیں کیوں کہ اُنھوں نے اٹارنی جنرل کی رائے کا انتظار نہیں کیا تھا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے اُن پر اور دیگر 18 عہدیداروں پر مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT