Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / عشرت مقدمہ سی بی آئی کو عدالتی نوٹس

عشرت مقدمہ سی بی آئی کو عدالتی نوٹس

احمدآباد ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج سی بی آئی سے جواب طلب کیا کہ وہ گجرات کے ڈی جی پی انچارج پی پی پانڈیا کی مقدمہ سے بری کردینے کی درخواست پر اپنا جواب داخل کرے۔ پانڈے مبینہ جعلی انکاؤنٹر مقدمہ میں عشرت جہاں کو ہلاک کردینے کے ملزم ہیں۔ خصوصی جج ایم کے پانڈیا نے نوٹس جاری کی۔ سی بی آئی کے مشیرقانونی نے کہا کہ سی بی آئی 30 جنوری تک اس معاملہ پر رپورٹ پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔ سی بی آئی نے پہلا فرد جرم 2013ء میں داخل کیا تھا اور 7 پولیس عہدیداروں بشمول پانڈے پر اغوا، قتل اور سازش کے الزامات عائد کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT