Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / عشق میں ناکامی پر شیخ پیٹ میں ایک لڑکی کی خود سوزی

عشق میں ناکامی پر شیخ پیٹ میں ایک لڑکی کی خود سوزی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شیخ پیٹ کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خود سوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ روجہ نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود سوزی کرلی ۔ انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر خلیل پاشاہ نے بتایا کہ روجہ وینائک نگر شیخ پیٹ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیٹی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ یہ لڑکی ایک لڑکے سے عشق کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم لڑکی کے گھر والے راضی نہیں تھے اور لڑکی سے ناراض تھے جس سے دل برداشتہ لڑکی نے خود کشی کرلی ، پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT