Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عصری ٹکنالوجی کی معلومات کے بغیر ترقی ناممکن

عصری ٹکنالوجی کی معلومات کے بغیر ترقی ناممکن

یونیورسٹیوں میں حاصل ہونے والی معلومات کو عام کرنے پر زور : چندرا بابو
حیدرآباد ۔ 10اکٹوبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کیلئے مفت وائی فائی سہولتیں فراہم کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دی گئی ہیں اور اس بات کا اظہار کیا کہ عصری ٹکنالوجی کی معلومات سے بھرپور استفادہ نہ کیا جائے تو ہم کسی بھی نوعیت کی ترقی حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے آج آندھرا یونیورسٹی میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا یونیورسٹی ایک اچھے  پروگرام کا پلیٹ فارم بنی ہے ۔ خلائی تجربات سے استفادہ پر مباحث کیلئے اس تقریب میں وائس چانسلروں کو مدعو کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیشاب خانے و بیت الخلاؤں کے انتظامات کیلئے آندھرا یونیورسٹی طلبہ نے ایک مشن مرتب کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ خلائی تجربات میں تمام  یونیورسٹیاں ایک  دوسرے  پر سبقت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ اس کے علاوہ سابق میں سافٹ ویر کا زبردست ڈیمانڈ پایا جاتا تھا لیکن آج سائبر سیکیورٹی ‘ مشین ریڈنگ ‘ انٹرنیٹ وغیرہ کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہر یونیورسٹی ایک تجرباتی مرکز ہونا چاہیئے اور یونیورسٹیوں میں جو معلومات و صلاحیتیں حاصل ہوئی ہیں انہیں نچلی سطح تک پہنچانے کی شدید ضرورت ہے ۔ ریاست میں ہر گھر کیلئے فائیٹر گرڈ کے ذریعہ انٹرنیٹ ‘ ٹی وی چیانلس ‘ فون کی سہولت فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ اب تک ہی تقریباً تمام سرکاری محکمہ جات کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے ۔ اس اختتامی تقریب سے صدرنشین اسرو کرن کمار آندھرا یونیورسٹی ‘ وائس چانسلر ناگیشور راؤ ‘ ریاستی وزراء ‘ ایٹا یاتروڈو ‘ جی سرینواس اور رکن پارلیمان ہری بابو نے بھی مخاطب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT