Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عصمت ریزی واقعہ کیخلاف عوام میں شدید برہمی

عصمت ریزی واقعہ کیخلاف عوام میں شدید برہمی

کرنول شاہراہ پر نوجوانوں اور سیاسی قائدین کا زبردست احتجاج
کرنول ۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کرنول کے کڈکیورہ اسٹریٹ کی رہنے والی 7 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے اسی کڈکیورہ اسٹریٹ میں رہنے والے خواجہ پاشاہ (30 سال ) کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس واقعہ کے خلاف بطور احتجاج سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور طلباء تنظیمیں اور مہیلا تنظیموں کے قائدین نے سرکاری دواخانہ جو شاہراہ پر ہے وہاں پہنچ کر راستہ روکو احتجاج منظم کیا۔ اس راستہ روکو احتجاج میں زیادہ تر مسلم نوجوان اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین و کارکن شامل تھے ۔ سب لوگ ایک ہی بات کا مطالبہ کررہے تھے کہ عصمت ریزی کرنے والے بدمعاش خواجہ پاشاہ کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ دوسری جانب نوجوان یہ مطالبہ کررہے تھے کہ اس بدمعاش کو پھانسی دی جائے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کرنول نے سرکاری دواخانہ پہنچ کر اس کمسن لڑکی کی عیادت کی اور والدین و رشتہ داروں سے بات چیت کی ۔ انھوں نے ڈاکٹروں سے علاج کے تعلق سے جانکاری حاصل کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک میں ابھی بھی خواتین اور لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں کیونکہ ہمارے قانون میں بہت سی خامیاں ہیں اس لئے خواتین اور لڑکیوں پر ظلم و اور زیادتیاں ہورہی ہیں ۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بدمعاش خواجہ پاشاہ کو سخت سے سخت سزا دیں ۔ ان کے ساتھ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد حفیظ خاں بھی تھے ۔ تلگودیشم مائناریٹی قائدین اور کارکن، بی جے پی قائدین و کارکن ،سی پی آئی اور سی پی ایم پارٹی قائدین نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بدمعاش خواجہ پاشاہ کو پھانسی یا سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ اس کی سزاء کو دیکھ کر دوسرا کوئی ایسی گری ہوئی حرکت نہ کرے ۔

TOPPOPULARRECENT