Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / عصمت ریزی کرنے والے ملزمین گرفتار

عصمت ریزی کرنے والے ملزمین گرفتار

حیدرآباد /9 جون ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری پولیس نے اجتماعی عصمت ریزی میں مبینہ ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رمادت ناگیش رماوت پربھاکر اور رماوت اوشا نائیک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جن کی عمر 20 تا 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک 24 سالہ خاتون جو ہاسپٹل میں ملازمہ تھی ۔ ایل بی نگر علاقہ کی ساکن جو گذشتہ روز رات کے وقت کھانا لانے کیلئے نکلی تھی اور ان تینوں بدمعاشوں نے اسے دکھا لیا اور اس کی تنہائی کا فائدہ اٹھاکر اپنی جعلسازی کا شکار بنایا اور لڑکی کو گاڑی میں بیٹھاکر ایک سنسان مقام لے گئے اور اس کی اجتماعی آبرو ریزی کی ۔ پولیس چنتیہ پوری نے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT