Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / عصمت ریزی کیلئے موبائیل فونس ذمہ دار : اعظم خان

عصمت ریزی کیلئے موبائیل فونس ذمہ دار : اعظم خان

رامپور ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے کہا کہ نوجوان نسل کی جانب سے موبائیل فون کے بیجا اور غلط استعمال کی وجہ سے کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ عصمت ریزی کیلئے موبائیل فون ذمہ دار ہے۔ ایسے واقعات میں اضافہ تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ نوجوانوں کے طرز زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے ان کے اندر تعمیری سرگرمیاں پیدا کرنے کا جذبہ داخل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موبائیل فون کی وجہ سے ڈھائی سالہ لڑکی کی بھی عصمت ریزی ہورہی ہے۔ گاؤں کے لوگ بھی اپنے موبائیل فون پر عریاں فلمیں ڈاؤن لوڈ کررہے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ ہفتہ دہلی میں ڈھائی سالہ لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کا حوالہ دیا۔ اعظم خان نے کہا کہ فلموں اور موبائیل فون پر گندی تصاویر دیکھنے سے نوجوانوں کا ذہن پراگندہ ہوجارہا ہے اور وہ بہک جارہے ہیں۔ اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔

TOPPOPULARRECENT