Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / عصمت ریزی کے الزام میں عاشق گرفتار

عصمت ریزی کے الزام میں عاشق گرفتار

رائے پور ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک 17 سالہ لڑکی کی اس کے عاشق نے ایک کار میں عصمت ریزی کردی اس واقعہ میں پولیس نے آج 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ علاقہ سیتلی بنڈلہ میں اتوار کی شب پیش آئے واقعہ میں متاثرہ لڑکی کے عاشق 18 سالہ مانک بگا اور اس کے دوست 27 سالہ بنٹی شرما کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایس ایچ او کھمترا پولیس اسٹیشن ہیم پرکاش نائیک نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے یہ شکایت درج کروائی ہے کہ وہ اتوار کی شام میں بنٹی کے ساتھ اس کی کار میں گھومنے گئی تھی ۔ دریں اثناء بنٹی کو اس کے دوست ملک نے ٹیلی فون کیا اور وہ دونوں علاقہ سرینگر کی سمت روانہ ہوئے ۔ جہاں پر ملزم نے زبردستی لڑکی کو دوسری کار میں بٹھادیا اور شراب نوشی کے بعد ملک نے وی آئی پی روڈ کے قریب کار میں اس لڑکی کی عصمت ریزی کردی بعد ازاں اس لڑکی کو اس کے مکان کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے 2 ملزمین بنٹی اور ملک کو گرفتار کرلیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT