Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / عصمت ریزی کے بعد خاتون کو چوتھی منزل سے پھینک دیا گیا

عصمت ریزی کے بعد خاتون کو چوتھی منزل سے پھینک دیا گیا

نئی دہلی ۔/13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 20 سالہ خاتون کو عصمت ریزی کے بعد نیم برہنہ حالت میں مکان کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا گیا ۔ یہ واقعہ دہلی کے بیگم پور علاقہ میں پیش آیا جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ پولیس اب تک بیان قلمبند نہیں کرپائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے اس خاتون کے ساتھ زبردستی کی اور مزاحمت پر اس نے نیچے ڈھکیل دیا ۔ متاثرہ خاتون کے ارکان خاندان نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک اور شخص بھی ملوث ہے جبکہ پولیس نے صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT