Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عطاپور میں ٹی آر ایس کی جانب سے پوسٹرس کا رسم اجراء

عطاپور میں ٹی آر ایس کی جانب سے پوسٹرس کا رسم اجراء

شمس آباد ۔ 30 جنوری (سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ کے عطاپور ڈیویژن میں ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں آئی جس میں ٹی آر ایس قائدین کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی اور حکومت کی اسکیمات بھی تحریر کی گئیں۔ سید مزمل احمد ایرپلی ایریا کمیٹی صدر نے بتایا کہ عطاپور میں عوام کی جانب سے بہتر تعاون حاصل ہورہا ہے اور عوام بھی حکومت کی اسکیمات سے واقف ہورہی ہے۔ عطاپور ڈیویژن میں بھی پوسٹرس وغیرہ تقسیم کئے گئے۔ گریٹر حیدرآباد انتخابات میں ٹی آر ایس بڑی کامیابی حاصل کرے گی اور میئر ٹی آر ایس پارٹی کا ہی ہوگا۔ انتخابی تشہیر کے دوران عوام کو حکومت کی اسکیمات سے واقف کروایا جارہا ہے جس سے عوام کا جھکاؤ ٹی آر ایس کی جانب بڑھتا جارہا ہے۔ راجندر نگر حلقہ کے تمام پانچ ڈیویژنس میں ٹی آر ایس کامیاب ہوگی۔ اس موقع پر دھرماریڈی، منیرہ بیگم، شاہد پیراں، شفیع اللہ، مہیش، سید خالد، پربھاکر ریڈی، سید اسحاق الدین، محمد غوث، اشفاق الزماں کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT