Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / عطاپور میں 77 لاکھ روپئے ضبط، الیکشن کمیشن فلائنگ اسکواڈ کی مہم

عطاپور میں 77 لاکھ روپئے ضبط، الیکشن کمیشن فلائنگ اسکواڈ کی مہم

حیدرآباد 19 جنوری (این ایس ایس) الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے راجندر نگر کے علاقہ عطاپور میں ایک موٹر کار کو روک کر اس میں موجود 77 لاکھ روپئے نقد ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ نے عطاپور سرکل کے قریب اس کار کو روک کر معائنہ کیا جس میں دستیاب 77 لاکھ روپئے نقد ضبط کرلئے گئے۔ اس شخص کو راجندر نگر پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران رقومات کی غیر مجاز منتقلی کو روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کے عہدیدار شہر کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT