Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / عطا پور رہائشی اپارٹمنٹ کے سیل فون ٹاور میں اچانک آگ

عطا پور رہائشی اپارٹمنٹ کے سیل فون ٹاور میں اچانک آگ

حیدرآباد ۔ /19 فبروری (سیاست نیوز) حیدرگوڑہ عطا پور کے قریب آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب رہائشی اپارٹمنٹ پر موجود سیل فون ٹاور میں اچانک آگ لگ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی وی ایکسپریس وے پلر نمبر 139 کے روبرو عمارت پر ایک سیل ٹاور موجود ہے ، اس کی بیاٹری میں اچانک شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ بھڑک اُٹھی۔ راجندر نگر پولیس نے ضلع رنگاریڈی سے وابستہ دو فائر انجنوں کو طلب کرلیا اور دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعہ کے بعد عطا پور رہائشی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

 

گرم پانی گرنے سے زخمی دو کمسن فوت
حیدرآباد ۔ /19 فبروری (سیاست نیوز) گرم پانی گرنے سے زخمی دو کمسن دوران علاج فوت ہوگئے ۔ پہلے واقعہ میں میلاردیوپلی علاقہ سائی بابا نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں /30 جنوری کو دو سالہ کمسن لڑکی ایس مدھو پریا اس وقت شدید طور پر جھلس گئی تھی جب اس کے جسم پر مکان میں کھولتا ہوا پانی گرگیا تھا ۔ مدھو پریا کو نیلوفر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیرعلاج تھی اور آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ ایک اور واقعہ میں چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں 6 سالہ وی تلسی ساکن اپو گوڑہ /15 فبروری کو گرم پانی گرنے کے سبب شدید طور پر جھلس گیا تھا ۔ اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT