Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / عظیم تر اتحاد کا فیصلہ ملائم سنگھ کریں گے: اکھلیش

عظیم تر اتحاد کا فیصلہ ملائم سنگھ کریں گے: اکھلیش

لکھنو۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی انتخابات میں عظیم تر اتحاد کے بارے میں کوئی فیصلہ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کریں گے۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ وہ صرف پارٹی پلیٹ فارم پر اپنی تجاویز دے سکتے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عظیم تر اتحاد کے بارے میں برسر عام رائے دینے سے انکار کیا۔ سماج وادی پارٹی کے کانگریس سے اتحاد کے بارے میں بالخصوص پوچھے جانے پر اکھلیش یادو نے راست جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی اور کانگریس اتحاد چاہتے ہیں تو کیا آپ (میڈیا) اسے روکیں گے؟ انہوں نے کانگریس کا انتخابی لائحہ عمل تیار کرنے والے پرشانت کشور کی ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کے پس منظر میں کوئی بھی بات بتانے سے گریز کیا۔ حالانکہ یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ بہار کی طرح یہاں بھی عظیم تر اتحاد تشکیل دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT