Monday , August 21 2017
Home / دنیا / عظیم پریم جی 100 امیر ترین صنعتکاروں میں شامل

عظیم پریم جی 100 امیر ترین صنعتکاروں میں شامل

نیویارک ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وپرو چیرمین عظیم پریم جی اور ایچ سی ایل کے شریک بانی شیونادر ہندوستان کے صرف دو ارب پتی اشخاص ہے جو ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کے 100 امیر ترین شخصیتوں کی فوربس فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ انہیں گوگل کے سربراہ ایرک شمت اور اوبیر سی ای او ٹراوئس کلانک کے مقابل ٹاپ 20 میں جگہ ملی ہے۔ ٹیکنالوجی سے وابستہ 100 ارب پتی شخصیتوں کی عالمی فہرست 2016ء میں سب سے نمایاں مقام مائیکرو سافٹ کے بانی بلگیٹس کو حاصل ہے جن کی تخمینی دولت 78 بلین امریکی ڈالر ہے۔ اس فہرست میں عظیم پریم جی کا تیرہواں مقام ہے جن کی خالص دولت 16 بلین ڈالر ہے اور 17 ویں مقام پر شیونادر 11.6 بلین کی خالص آمدنی کے ساتھ موجود ہے۔ اس فہرست میں دو ہندوستانی امریکی شخصیتیں سمفنی ٹیکنالوجی گروپ سی ای او رومیش وادھوانی اور سینٹل کے بانی بھارت دیسائی اور ان کی شریک حیات نیرجا سیٹھی بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT