Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / عظیم کھلاڑیوں کی قیادت روٹ کیلئے اعزاز

عظیم کھلاڑیوں کی قیادت روٹ کیلئے اعزاز

الیسٹر کک ، جیمس اینڈرسن اور اسٹوارٹ بروڈ کی ستائش
برمنگھم۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جو روٹ نے ایجبیسٹن میں ویسٹ انڈیز کو بدترین شکست سے دوچار کرنے میں اہم رول نبھانے والے اپنے تین کھلاڑیوں کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہیں انگلینڈ کے تین انتہائی کامیاب ٹسٹ کرکٹرس الیسٹرکک ، جیمس اینڈرسن اور اسٹوارٹ بروڈ کی کپتانی کرنا ان کے لئے ایک اعزاز ہے۔ انگلینڈ نے پہلے دن ؍ رات کے ٹسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 209 رنز سے گزشتہ روز بدترین شکست دی۔ انگلینڈ کے الیسٹرکک جو تاحال 145 میچ کھیلتے ہوئے 11,568 رنز بناچکے ہیں۔ اپنی ٹیم کی جانب سے 8 وکٹ پر 514 رنز بناکر اننگز ڈیکلیر کئے جانے سے قبل طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے 243 رنز بنایا تھا۔ کک نے اپنے جانشین روٹ کے ساتھ تیسرے وکٹ کی ساجھیداری میں 248 رنز کا اضافہ کیا جس میں یارک شائر کے کھلاڑی (روٹ) کے 136 رنز بھی شامل ہیں۔ ماضی اور حال کے کپتان اس وقت ایک ساتھ رہے جب ان کی ٹیم ابتدائی مرحلے میں 39 رنز پر 2 وکٹس کے نقصان کے ساتھ لڑکھڑا رہی تھی لیکن ان دونوں کے چارج سنبھالنے کے بعد عملاً ’ون وے ٹریفک‘ رہی۔ دونوں نے بھرپور اعتماد اور اچھی سوجھ بوجھ و تال میل کے ساتھ طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

TOPPOPULARRECENT