Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / علاج کیلئے رقمی امداد کی حوالگی

علاج کیلئے رقمی امداد کی حوالگی

اوٹکور /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور منڈل کے نامہ نگار رہنمائے دکن جناب این محمود چند ماہ قبل ایک حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے ۔ جن کا پیر ٹوٹ گیا تھا ۔ چنانچہ اس سلسلہ میں اوٹکور منڈل کے تلگو و اردو پوسٹرس کی محبوب نگر ضلع TUWJ سے کامیاب نمائندگی پر ضلع پریسیڈنٹ مسٹر سرینواس کے ہاتھوں آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز مکتھل میں جناب این محمود نامہ نگار رہنمائے دکن اوٹکور کو بطور امداد 5000/- روپئے کا چیک دیا گیا ۔ جناب این محمود میاں نے مسٹر سرینواس ضلع پریسیڈنٹ اور جناب کے سرینواس گوڑ و مکتھل نائب صدر اور اوٹکور منڈل کے تلگو اور اردو رپوٹرس کا جناب این محمود نے شکریہ ادا کیا اور اظہار تشکر بھی پیش کرتے ہوئے جلد از جلد صحتیابی کیلئے پرخلوص دوا کی اپیل کی ۔ مزید معلومات کیلئے جناب این محمود میاں سیل نمبر 9491166530 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT