Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / علاج کے بہانے کالا جادو ، معمر شخص نے شادی رچالی

علاج کے بہانے کالا جادو ، معمر شخص نے شادی رچالی

حیدرآباد۔/14 مارچ، ( سیاست نیوز) علاج کے بہانے کالا جادو سے متاثر کرتے ہوئے ایک نوجوان لڑکی سے شادی کرنے والے ایک معمر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ 18سالہ سبینہ بیگم ساکن غوث نگر بنڈلہ گوڑہ 6مارچ کو اپنے ارکان خاندان کو بغیر اطلاع دیئے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی اور پولیس چندرائن گٹہ نے اس سلسلہ میں گمشدگی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے گمشدہ لڑکی کی تلاش شروع کردی تھی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ سبینہ بیگم جو تھائیرائیڈ کا شکار تھی اس کی شادی نہ ہونے کے سبب 65 سالہ حکیم سید عباس پیر قادری ساکن احمد نگر بنڈلہ گوڑہ سے رجوع ہوئی اور اس کے علاج کرنے کی خواہش کی۔ لڑکی کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مذکورہ دھوکہ باز نے مبینہ طور پر کالا جادو کے ذریعہ لڑکی کو راغب کرلیا اور اس سے تیسری بیوی کی حیثیت سے شادی کرلی۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو اس سلسلہ میں بیان دیا ہے جس کے نتیجہ میں پولیس چندرائن گٹہ نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے سید عباس پیر قادری کو دھوکہ دہی اور کالا جادو کرنے کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT