Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / علاج کے دوران لاپرواہی پر خانگی ہاسپٹل کے خلاف مقدمہ

علاج کے دوران لاپرواہی پر خانگی ہاسپٹل کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز پولیس نے ایک مقامی ہاسپٹل کے انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ۔ جہاں ڈاکٹروں و عملہ کی مبینہ لاپرواہی کے سبب ایک کمسن لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 8 سالہ کلیانی جو رحمت نگر علاقہ کے ساکن بسااپا کی بیٹی تھی ۔ بتایا جاتاہے کہ گذشتہ روز اس لڑکی صحت ناساز ہوگئی اور تیز بخار کے سبب اس کے والد نے اسے مقامی نرسنگ ہوم سے رجوع کیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی تشخیص کے بعد اس کو معائنوں کا مشورہ دیا اور خون و دیگر ٹسٹ بھی کروائے گئے تاہم رپورٹ میں تاخیر کے سبب لڑکی اپنے والد کے ہمراہ مکان واپس ہوگئی ۔ کل جب لڑکی کی رپورٹ آنے والی تھی بخار تیز ہونے کے سبب دوبارہ اسے ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مشورہ پر اسے سلیمین لگایا گیا اس دوران کئی  گھنٹوں بعد جب ایک ڈاکٹر نے لڑکی کا معائنہ کیا تو اسے مردہ قرار دیا ۔ لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس نے ہاسپٹل انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
بلندی سے گرنے والے شخص کی علاج کے دوران موت
حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) چارمینار کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے نیچے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ اننتیا جو ضلع محبوب نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے وہ ایک تین منزلہ عمارت پر کام کر رہا تھا کہ بلندی سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT