Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / علاقائی دفتر موسمیات ناگپور کی پیش قیاسیاں

علاقائی دفتر موسمیات ناگپور کی پیش قیاسیاں

مدھیہ پردیش ‘ چھتیس گڑھ اور ودربھا کے بارے میں موسم کا بلیٹن
ناگپور۔9جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش ‘ چھتیس گڑھ اور ودربھا کے بارے میں ناگپور کے علاقائی دفتر موسمیات کی جانب سے موسم کی پیش قیاسی جاری کی گئی ہے ۔ موسلادھار بارش مشرقی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے چند علاقوں میں ہوسکتی ہے ۔ چھتیس گڑھ کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بھوچاڑیں پڑسکتی ہیں ۔ ہلکی سے اوسط درجہ کی بارش چھتیس گڑھ کے چند مقامات اور مشرقی مدھیہ پردیش میں بعض مقامات پر ہوسکی ہے ۔ مغربی مدھیہ پردیش میں بھی بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ ہلکی اور اوسط درجہ کی برسات ودربھا میں بعض مقامات پر ممکن ہے ۔ بڑے پیمانے پر اعظم ترین درجہ حرارت میں مدھیہ پردیش ‘ چھتیس گڑھ اور ودربھا کے سلسلہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ ودربھا اور چھتیس گڑھ میں امکان ہے کہ معمول سے زیادہ بارش ہوگی ۔ مغربی مدھیہ پردیش میں معمول سے زیادہ اور مشرقی مدھیہ پردیش میں حسب معمول بارش کا امکان ہے ۔ بڑے پیمانے پر اقل ترین درجہ حرارت میں مدھیہ پردیش ‘ ودربھا اور چھتیس گڑھ میں فرق پیدا ہوگا ۔ معمول سے زیادہ بارش ودربھا میں اور حسب معمول بارش مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں متوقع ہے ۔ دریائے گنگا میں اعظم ترین درجہ حرارت 39درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ نوگانگ میں اقل ترین درجہ حرارت 19.8درجہ سلسیس تھا ۔ سب سے زیادہ بارش تاحال مدھیہ پردیش میں ریکارڈ کی گئی ۔ چھتیس گڑھ میں 7سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔پیش قیاسی کی گئی ہے کہ اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت میں مدھیہ پردیش ‘ ودربھا اور چھتیس گڑھ میں آئندہ دو دن تک کسی نمایاں تبدیلی کی توقع نہیں ہے ۔ مشرقی مدھیہ پردیش اور شمالی چھتیس گڑھ میں یکادکا مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ مطلع آبرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ اوسط درجہ کی بارش متوقع ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 37 اور اقل ترین 28 درجہ سلسیس رہے گا ۔ ودربھا کے کئی علاقوں میں بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوچھاڑیں پڑسکتی ہیں ۔ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ مدھیہ پردیش ‘ ودربھا اور چھتیس گڑھ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ پوچھاڑیں پڑیں گی۔

TOPPOPULARRECENT