Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / علاقائی صیانت پر ہند۔ افغانستان مذاکرات

علاقائی صیانت پر ہند۔ افغانستان مذاکرات

نئی دہلی ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور افغانستان نے علاقائی صیانت کے مختلف پہلوؤں خاص طورپر امن اور استحکام کو دہشت گردی سے خطرات کے موضوع پر تفصیل سے بات چیت کی ۔ دفاعی صلاحیتوں کے استحکام کے ذرائع و وسائل پر غور کیا گیاتاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کی افغانستان کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے ۔ افغان مشیر قومی سلامتی حنیف احمر نے وزیر دفاع اور ہندوستان کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے ملاقات کے دوران ان موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا ۔ وزارت خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں ان مذاکرات کی تفصیلات کا انکشاف کیا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT