Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / علاقہ بَستر میں 15اپریل کو ماویسٹوں کا بند

علاقہ بَستر میں 15اپریل کو ماویسٹوں کا بند

رائے پور۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام )چھتیس گڑھ کے جنوبی بَستر علاقہ میں انڈین ایر فورس کی جانب سے حال ہی میں منعقدہ فضاء سے زمین پر فائرنگ کی مشق (فائرنگ ایکسر سائیز) کے خلاف ماویسٹس نے 15اپریل کو دنڈا کا رنیابند منانے کا اعلان کیا ہے۔ انسداد ماویسٹ سرگرمیوں سے وابستہ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایک پمفلٹ تقسیم کیا جارہا ہے جس میں ممنوعہ سی پی آئی ( ماویسٹ ) نے اضلاع بیجا پور، سکما اور کنیکر کے جنگلاتی علاقوں میں انڈین ایر فورس کمانڈوز کی فائرنگ مشق کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایر فورس گروڈا کمانڈوز نے انتہا پسندی سے متاثرہ ضلع سکما میں یکم اپریل کو فضاء سے زمین پر فائرنگ کی مشق کی تھی، گزشتہ سال بھی اس طرح کی مشق بیجا پور میں کی گئی تھی۔ نکسلائیٹس کے دنڈا کارنیا اسپیشل زون کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تحقیقات میں مجوزہ بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ کمیٹی بَستر اور مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے علاقوں میں ماویسٹ سرگرمیوں کی نگران ہے ۔ پمفلٹ میں پیام دیا گیا کہ گزشتہ ماہ جنوبی بَستر ، سکما، دانتواڑہ اور بیجا پور اضلاع میں خصوصی طیارے دھماکے کررہے ہیں جسکا مطلب یہ ہوگا کہ ایر فورس طیارے کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر ماویسٹوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔ کہا گیا ہیکہ سیکوریٹی فورسیس فرضی انکاؤنٹرس اور جھوٹے کیسوں میں بے قصور لوگوں کو گرفتارکررہی ہے۔ بظاہر یہ ہیلی کاپٹرس سیکورٹی فورسیس کی اعانت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے لیکن حکومت نے ماویسٹوں پر حملوں کیلئے ایر فورس کو مکمل اختیار دے دیا ہے تاہم پولیس نے کہا کہ ایر فورس صرف حفاظت خود اختیاری میں جواب دے گی۔ ابتداء میں پولیس اور مرکزی نیم فوجی دستوں کو نکسلائیٹس سے متاثرہ علاقوں میں ہتھیار کی فراہمی، امداد و بچاؤ کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT