Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / علامہ طاہر القادری کا 17 جون کو احتجاج کا اعلان

علامہ طاہر القادری کا 17 جون کو احتجاج کا اعلان

لاہور۔15 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والوں کے لیے مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال تھی۔وطن واپسی کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر القادری نے کہا کہ 2 سال قبل 17 جون کو حکومت کی سرپرستی میں عوامی تحریک کے نہتے کارکنوں پر دن دہاڑے گولیاں برسائی گئیں اور 14 افراد کو ہلاک اور 100 سے زائد کو زخمی کیا گیا، جبکہ اس ریاستی دہشت گردی میں پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت دونوں ملوث تھیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT