Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / علحدگی پسند لیڈر مسرت عالم کی پھر گرفتاری

علحدگی پسند لیڈر مسرت عالم کی پھر گرفتاری

سرینگر ، 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسند لیڈر مسرت عالم بھٹ کو قانون عوامی سلامتی (پی ایس اے) کے تحت پھر گرفتار کرلیا گیا ہے، حالانکہ دو روز قبل ہی ہائی کورٹ نے اس ایکٹ کے تحت اُن کی حراست کو کالعدم کردیا تھا، حکومت جموں و کشمیر نے آج یہاں یہ بات کہی۔ وزیر تعلیم نعیم اختر نے جو حکومتی ترجمان بھی ہیں، میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’اب مجھے کیا کہنا چاہئے جبکہ وہ گرفتار کئے جاچکے ہیں؟ ہم نے انھیں دوبارہ پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا ہے‘‘۔ 45 سالہ بھٹ جنھوں نے 2010ء میں طویل علحدگی پسند ایجی ٹیشن چلایا تھا، منگل کو دیر گئے جموں کے کوتبلوال جیل کے باہر دوبارہ گرفتار کرلئے گئے جبکہ اُسی روز قبل ازیں انھیں عدالتی حکمنامہ کے پیش نظر رہا کیا گیا تھا۔ پی ایس اے کے تحت بھٹ کی حراست کو ہائی کورٹ نے اگسٹ سے اس طرح کے دوسرے معاملے میں کالعدم کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT