Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / علحدہ تلنگانہ تحریک کیلئے 1969 اسٹوڈنٹ جے اے سی کی قربانیاں ناقابل فراموش

علحدہ تلنگانہ تحریک کیلئے 1969 اسٹوڈنٹ جے اے سی کی قربانیاں ناقابل فراموش

طلبہ کی تحریک پر کتاب کا رسم اجراء، وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 27 مئی (سیاست نیوز) علیحدہ تلنگانہ تحریک میں1969تلنگانہ مومنٹ طلبہ قائدین کے رول پر ایک کتاب کی رسم اجرائی آج قدیم پریس کلب بشیر باغ میں وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی کے ہاتھو ںانجام پائی۔ تقریب 1969تلنگانہ اسٹوڈنٹس جے اے سی کے زیراہتمام یہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں چیر من حیدرآباد کرکٹ اسوسیشن ومشیر حکومت تلنگانہ جی ویویک‘چیرمن ٹی ڈبلیو آر ڈی سی مسٹر وی پرکاش کے علاوہ1969اسٹوڈنٹ جے اے سی کنونیر ایس گوپال رائو‘ ٹھاکرہردے ناتھ سنگھ اور دیگر نے خطاب کیا۔تلنگانہ تحریک میں طلبہ کی قربانیو ںکو ناقابل فراموش قراردیتے ہوئے نرسمہا ریڈی نے کہاکہ 1969سے لیکر علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل تک علیحدہ تلنگانہ جدوجہد میںطلبہ کی ناقابلِ فراموش قربانیوں کا اگر کسی نے احترام کیاہے تو وہ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ہے۔ نرسمہا ریڈی نے مزیدکہاکہ غیرعلاقائی حکمرانوں نے ہر وقت تلنگانہ تحریک کو سبوتا ج کرنے کی سازشیں کرتے رہے مگر طلبہ کے سامنے غیرعلاقائی حکمرانوں کی سازشیں ہر وقت ناکام ہی ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے1969اور اس کے بعد کے حالات میں طلبہ کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے واقعات بیان کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے دوران تلنگانہ حامی طلبہ پر مظالم ڈھائے گئے مگر تلنگانہ پر قابض حکمران طلبہ کے حوصلوں کو کبھی کم نہیںکرسکے۔ نرسمہا ریڈی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کو تلنگانہ تحریک کا حقیقی ہیرو قراردیا جنھوں نے تلنگانہ کی تشکیل کے لئے کئی بار اپنے اقتدارکو تک قربان کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے طلبہ اور جہدکارو ں کو اگر کسی نے اعزاز سے نوازا ہے تو وہ صرف چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو ہیں۔تقریب کے دیگر شرکاء نے بھی تلنگانہ تحریک میں 1969اسٹوڈنٹس لیڈرس کے کارناموں کو ناقابلِ فرامو ش قراردیا۔

TOPPOPULARRECENT