Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / علحدہ رائلسیما کی تشکیل کا مطالبہ

علحدہ رائلسیما کی تشکیل کا مطالبہ

کڑپہ ۔ 27 ؍ڈسمبر(پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں علاقے رائلسیما سے تعلق رکھنے والے قائدین نے آج کہا کہ رائلسیما کو علحدہ ریاست بنائے جانے کے بعد اس علاقہ کے تمام دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیاسی قائدین اور حکومتیں گذشتہ کئی دہائیوں سے اس علاقہ کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔آل انڈیا فامرس فیڈریشن کے جنرل سکریٹری بوجا دسترتھ ریڈی نے کہا کہ اس علاقہ کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرابابونائیڈو اور اپوزیشن لیڈر جگن موہن ریڈی خشک سالی سے متاثرہ اس علاقہ کو نظرانداز کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT