Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / علحدہ واقعات میں دو افراد کی خودکشی

علحدہ واقعات میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے پولیس حدود ملکاجگیری اور سرور نگر میں بیوی سے جھگڑے کے بعد دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 42سالہ کرن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ‘ ملکاجگیری میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ کرن کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد وہ پریشان تھا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 27 سالہ ناگاراجو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ناگا راجو کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا ۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد راجو نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT