Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / علحدہ واقعات میں دو خواتین کی مشتبہ موت

علحدہ واقعات میں دو خواتین کی مشتبہ موت

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر اور پنجہ گٹہ علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین کی مشتبہ موت  ہوگئی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ انوسایا اماں جو موتی نگر علاقہ کے ساکن شخص کاشایا کی بیوی تھی ۔ 6 ڈسمبر کو اپنے مکان میں ٹھوکر لگنے سے گرکر مشتبہ حالت میں زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 55 سالہ ناگامنی جو گرین لینڈ بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن ستیہ نارائنا کی بیوی تھی ۔ کل صبح کے اوقات میں یہ خاتون مشتبہ حالت میں گرنے کے سبب شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ناگامنی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا ہوگا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT