Tuesday , September 19 2017
Home / Top Stories / علم اور ٹکنالوجی دنیا کا قیمتی اثاثہ تحقیق کے کاموں میں زبردست پیشرفت ، صدر جمہوریہ کا خطاب

علم اور ٹکنالوجی دنیا کا قیمتی اثاثہ تحقیق کے کاموں میں زبردست پیشرفت ، صدر جمہوریہ کا خطاب

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ علم اور ٹکنالوجی آج کی دنیا کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ موجودہ صدی نالج کی دنیا کے لیے جانی جاتی ہے ۔ تحقیق کے کاموں میں زبردست پیشرفت ہورہی ہے ۔ اس سے معلومات میں اضافہ ایک بہترین تبدیلی ہے ۔ سکندرآباد میں ملٹری کالج آف الکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ کے 96 ویں ڈگری انجینئرنگ اور 24 ویں ٹیکنیکل انٹری اسکیم کورس کی کانوکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کے نئے تصورات کے ساتھ انقلابی تبدیلیاں آرہی ہیں ۔ آپ ایک ایسے دور میں سانس لے رہے ہیں جہاں ٹکنالوجی تیزی سے بدل رہی ہے اور اس تعلق سے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ نئے تصورات متعارف کئے جارہے ہیں اور یہ تبدیلیاں تحقیق کے عمل میں زبردست پیشرفت ثابت ہورہی ہیں ۔ نالج ہی ایک ایسی طاقت ہے جس کے ذریعہ ساری دنیا کو فتح کرلیا جاسکتا ہے ۔ علم کا خزانہ رکھنے والے ہی آج کی دنیا کے سب سے امیر ترین شہری ہوں گے ۔ آپ کا علم آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ آپ اپنے اندر اختراعی خوبیاں اور صلاحیتیں پیدا کریں تاکہ نئے زمانے کو نئی ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT