Saturday , September 23 2017
Home / بچوں کا صفحہ / علم کی دولت

علم کی دولت

امام غزالیؒ بہت بڑے عالم دین تھے ۔ آپ ایران کے ایک شہر طوس میں پیدا ہوئے ۔ طوس میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ عراق روانہ ہوئے تاکہ وہاں مزید تعلیم حاصل کرسکیں ۔ وہ ایک قافلہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے تبھی ڈاکوؤں نے حملہ بول دیا اور وہ انہیں لوٹنے لگے ۔ اُن کے پاس مال و اسباب تو بالکل نہیں تھا البتہ ایک کتاب تھی جسے انہوں نے خود اپنے ہاتھ سے لکھا تھا ۔
جب ڈاکوؤں نے آپ سے یہ کتاب لے لی تو آپ کو بہت دکھ اور رنج ہوا ۔ آپ ڈاکوؤں کے سردار کے پاس پہونچے اور کہا ’’ آپ کے آدمی میری کتاب چھین لائے ہیں آپ کیلئے تو وہ کتاب کوئی قیمت نہیں رکھتی مگر میرے لئے بے حد قیمتی ہے میرے استاد نے مجھے جو کچھ پڑھایا ہے وہ سب اسی میں لکھا ہے ۔ آپ یہ کتاب واپس کردیں تو بڑی مہربانی ہوگی ۔ ڈاکوؤں کا سردار یہ سن کر ہنسنے لگا اور کہا ’’ عالم کا علم تو اس کے سینے میں ہوتا ہے تم کیسے عالم ہوکہ تم سے کاغذ کے چند ٹکڑے چھین لئے گئے ہیں اور تمہارے پاس کچھ نہیں رہا ‘‘ ۔ یہ کہہ کر آپ کو کتاب دے دی ۔ ان کے دل پر ڈاکو کی بات کا بڑا اثر ہوا ۔ انہوں نے چند ہی دنوں میں ساری کتاب یاد کرلی بچو!  اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ علم کو صرف کتابوں ہی میں نہیں بلکہ دل میں بھی محفوظ کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT