Sunday , September 24 2017

علم

٭ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔
٭اللہ نے علم قلم سے سکھایا۔
٭اے رب میرے علم میں اضافہ فرما،تاکہ پیدائش سے موت تک علم حاصل کرتے رہوں۔
٭علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین تک جانا پڑے۔
٭جو شخص علم حاصل کرنے کیلئے نکلا وہ واپسی تک اللہ کی راہ میں ہوتا ہے۔
٭جو شخص طلب علم کے دوران مرگیا وہ شہید ہے۔
٭علم جہان دنیا کی جان ہے۔
٭علم وہی ہے جو تمہیں اللہ تک پہنچائے ورنہ تو وہ حجاب(پردہ) ہے۔
٭علم دل کیلئے باعث زندگی ہے۔
٭علم کے ساتھ خوف خدا بھی ہو تو وہ تجھے فائدہ دیگا ورنہ نقصان۔
٭ہم اللہ تعالیٰ کی اس تقسیم پر خوش ہیں کہ ہمیں علم ملا اور جاہلوں کو دولت،مال تو عنقریب فنا ہوجائے گا اور علم لازوال ہے۔

TOPPOPULARRECENT