Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / علیحدہ ودربھا پراستصواب عامہ کی ضرورت

علیحدہ ودربھا پراستصواب عامہ کی ضرورت

ناگپور ۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے ایڈوکیٹ جنرل شری ہری انے نے کہا کہ علحدہ ریاست ودربھا کے قیام کیلئے استصواب عامہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 51فیصد عوام علحدہ ریاست کی تائید میں ووٹ دیں تو اس کے بعد مرکز کو چاہیئے کہ علحدہ ودربھا ریاست قائم کردے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس علاقہ کے 80فیصد سے زیادہ عوام علحدہ ریاست کی تائید میںرائے دیں گے اسی لئے مرکزی حکومت کو اس کی تائید کرنا چاہیئے لیکن اس میں اتنی ہمت نہیں کہ استصواب عامہ کروائے ۔ وہ ایک کتاب ’’ ودربھا گا تھا‘‘ ( ودربھا کی روایت) کے رسم اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT