Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / علیم ڈار نے ٹسٹ میں امپائرنگ کی سنچری مکمل کرلی

علیم ڈار نے ٹسٹ میں امپائرنگ کی سنچری مکمل کرلی

لاہور۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ایلیٹ پینل کے علیم ڈارنے بطور امپائر ٹسٹ میچوں کی سنچری مکمل کر لی۔ امپائرنگ میں پاکستان کی پہچان بننے والے علیم ڈار نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں سنچری مکمل کرلی۔ بطور امپائر علیم ڈار کا  یہ  ٹسٹ 100واں میچ ہے۔ اس میچ میں امپائرنگ کر کے علیم ڈار دنیا کے تیسرے امپائر بن گئے ہیں۔ 100  یا اس سے زائد ٹسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والوں میں لیجنڈ اسٹیو بکنر اور روڈی کوئرٹزن کا نام تھا۔ علیم ڈار نے 100  ٹسٹ کے علاوہ 178  ونڈے اور 35  ٹونٹی20  مقابلوں میں  بھی ذمہ داری نبھا چکے ہیں جبکہ 2009  سے مسلسل تین سال تک آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT