Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / علیم ڈار کو پانچویں ونڈے میں امپائرنگ کرنے نہیں دیں گے:شیوسینا

علیم ڈار کو پانچویں ونڈے میں امپائرنگ کرنے نہیں دیں گے:شیوسینا

ممبئی۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان  اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پانچواں ونڈے 25 تاریخ کو ممبئی میں کھیلا جائے گا ،لیکن شیو سینا کے انتہا پسندوں نے اس میچ کیلیے مقرر کئے گئے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہندوستان  میں کھیل تو رہی ہے ،لیکن ہنگامہ آرائی میں،کبھی تماشائیوں کا تماشہ ،تو کبھی پٹیل برادری کا ہنگامہ اس کیلئے مشکل کن صورت حال پیدا کررہا ہے۔ اب شیو سینا کی شدت پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے پاک ۔ہندوستان بورڈ حکام کے اجلاس  تو ممبئی میں ہونے نہیں دی ،پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھی دھمکیاں دینی شروع کر دیں ہیں۔ دنیاکے بہترین امپائرز میں شامل علیم ڈار کو آئی سی سی نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے امپائر مقرر کیا ہے لیکن شیوسینا نے دھمکی دی ہے کہ 25اکتوبر کو ہونے والے پانچویں ونڈے میں علیم ڈار کو امپائرنگ نہیں کرنے دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT