Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / علیم ڈار کے بیٹے جعلی ناموں سے کرکٹ کھیلتے ہوئے پکڑے گئے

علیم ڈار کے بیٹے جعلی ناموں سے کرکٹ کھیلتے ہوئے پکڑے گئے

لاہور۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی امپائر علیم ڈار کے بیٹے اسکاٹ لینڈ میں جعلی ناموں سے کرکٹ کھیلتے پکڑے گئے ۔ معروف کرکٹ ویب سائیٹ کے مطابق علیم ڈار کے بیٹوں نے فرضی ناموں سے رجسٹریشن کروا رکھی تھی۔ پاکستانی امپائر علیم ڈار کے بیٹے علی ڈار اور حسن ڈار نے جعلی ناموں سے برطانوی کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کے لئے جائے پیدائش میں پاکستان کی جگہ اسکاٹ لینڈ لکھوایا۔ دونوں بیٹوں نے اپنی رجسٹریشن عمر اور صالح مصطفیٰ کے فرضی ناموں سے کروائی اور اس بات کا انکشاف اسکاٹ لینڈ میں ایک میچ کے دوران ہوا۔ علیم ڈار نے کہا ہے کہ انکے دونوں بیٹوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے اور دونوں کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے جو کچھ ہوا یہ ضرور کوئی غلط فہمی ہے۔ ویب سائٹ کے بموجب علیم ڈار کے دونوں بیٹوں کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے پر اسکاٹ لینڈ کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی نے کرکٹ کلب کلمرناک کی سزا کے طور پرتنزلی کر کے نشانات میں کمی کر دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT