Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کامپلکس میں طلباء کا احتجاج

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کامپلکس میں طلباء کا احتجاج

علیگڑھ 21اگست (سیاست ڈاٹ کام ) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اڈمنسٹریٹیو آفس کامپلکس کے باب الداخلہ پر سعید حامد سینئر سکینڈری اسکول کے احتجاجی طلباء نے دھرنا دیا اور راستہ مسدود کردیا جس کی وجہ سے یہاں پر معمول کے کام کاج مفلوج ہوگئے ۔ احتجاجیوں سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے علیگڑ ھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سکیوریٹی کو توڑ کر کل شام ان سے ملاقات کی تھی ۔ ان کے ساتھ کوئی بھی مدد گار نہیں تھا ۔ انہوں نے اکیلے ہی احتجاجی طلباء سے بات چیت کی ۔ کل کے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیر الدین شاہ نے آج طلباء کے احتجاج اور یہاں رونما ہونے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ سینئر سکنڈری اسکول کے طلباء کے احتجاج کی وجوہات کا پتہ چلایا جائے گا ۔ یہ طلباء سینئر سکینڈری اسکول کے پرنسپال کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ طلباء کی بنیادی اور حقیقی شکایت کا ہمدردی سے حل نکالا جائے گا اگر ان میں سے کوئی بھی طالب علم یا شر پسند عناصر کا پتہ چلے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ وائس چانسلر نے واضح طور پر کہا کہ یونیورسٹی کے احاطہ میں کسی کو بھی مذہب کی آڑ میں نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اپنے سکیولر روایت پر فخر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT