Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / علیگڑھ میں بم دھماکہ دو ہلاک 6 زخمی

علیگڑھ میں بم دھماکہ دو ہلاک 6 زخمی

علیگڑھ (یوپی) ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور بم دھماکہ جس کی وجہ سے ایک قیامگاہ کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے، بیمانگر علاقہ میں پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے بموجب یہ دھماکہ شہر کے مضافات میں بننادیوی کے مکان میں صبح کے وقت پیش آیا۔ عینی شاہدین کے بموجب دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ اس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور چالیس میٹر کے دائرہ میں کھڑی کی ہوئی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ ایس ایس پی راجیش پانڈے نے کہا کہ فارنسک ماہرین دھماکہ کی وجہ کی تحقیقات کررہے ہیں حالانکہ گواہوں کا بیان ہیکہ یہ پکوان گیس سلینڈر سے گیس کے اخراج کا نتیجہ تھا۔ زخمیوں کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اور ضلع ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔ دو افراد کی حالت نازک ہے۔ پولیس ان افراد کی جو ہلاک ہوگئے ہیں، شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT