Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / علیگڑھ میں فرقہ وارانہ تصادم، ایک ہلاک

علیگڑھ میں فرقہ وارانہ تصادم، ایک ہلاک

ALIGARH, NOV 13 (UNI)- A view of the riot hit Delhi Gate area, a day after the communal clashes broke out in Aligarh, on Friday. UNI PHOTO-102U

دیسی ساختہ ہتھیاروں کے استعمال میں 6 افراد زخمی
علیگڑھ ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ دہلی گیٹ کے محلہ کھتیکان میں فرقہ وارانہ تصادم میں ایک نوجوان ہلاک اور دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب اس وقت پیش آیا جب قدیم شہر کے حساس علاقہ میں آتشبازی کے مسئلہ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مکان میں سوگ منایا جارہا تھا اور مکان کے قریب پٹاخے جلانے پر بعض مکینوں کے اعتراض پر بحث و تکرار ہوگئی ۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے دو گروپس نے ایک دوسرے پر اینٹوں سے حملہ اور فائرنگ کی ۔ دریں اثناء دونوں فرقوں کے مزید افراد جمع ہوگئے اور ایک دکان کو نذر آتش کردیا ۔ بیشتر افراد دیسی ساختہ ہتھیاروں کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو فی الفور جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں شریک کروایا گیا ۔ جہاں پر شدید زخمی 22 سالہ نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔  ضلع مجسٹریٹ بلکار سنگھ نے بتایا کہ کل شب صورتحال پر قابو پانے کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ پولیس اور ریاپڈ ایکشن فورس کو حساس مقامات پر متعین کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اشرار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جنہوں نے افواہیں پھیلا کر جذبات کو مشتعل کیا ہے ۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT