Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / علیگڑھ کے قدیم شہر میں صورتحال میں بتدریج بہتری

علیگڑھ کے قدیم شہر میں صورتحال میں بتدریج بہتری

علیگڑھ ، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس اور نظم ونسق کو دو روز قبل پیش آئی فرقہ وارانہ جھڑپ میں زخمی نوجوان یہاں ایک اسپتال میں فوت ہوجانے پر مقامی افراد کو مشتعل ہونے سے روکنے کیلئے بہت مشکل ہوئی جبکہ دیوالی کی شب پٹاخے جلانے کے مسئلے پر چھڑجانے والی  جھڑپ کے سلسلے میں نو افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ چھ زخمیوں میں سے ایک کی موت پر دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن کے کھاتیکن علاقے میں کل شب اضطراب آمیز صورتحال پیدا ہوئی۔ تاہم سینئر ضلع اور پولیس حکام نے کشیدگی ختم کرائی اور متوفی کی فیملی کو میت گھر لائے بغیر تجہیز وتکفین کردینے کی ترغیب دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے متوفی کے ورثہ کیلئے 10 لاکھ روپئے کی ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT